ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی لگاتار آٹھویں کامیابی _ جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخی جیت

[]

کولکتہ _ 6 نومبر ( اردولیکس ڈیسک) کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کپ ٹورنامنٹ میں ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو 243 رنز سے شکست دے کر لگاتار آٹھویں جیت درج کرائی ۔ اس میچ میں ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو327رنوں کا ہدف دیا تھا۔ اس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم27.1اوور میں محض 83رنوں پر ہی آل آوٹ ہوگئی ۔ افریقہ کی ٹیم کا کوئی بھی بلے باز 20رن نہیں بنا پایا ۔

 

جبکہ ٹیم انڈیا کی طرف سے رویندر جڈیجہ نے پانچ وکٹ لئے۔ جبکہ محمد شمی اور کلدیپ یادو نے 2-2وکٹ حاصل کئے .کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔گزشتہ میچز کی طرح آج بھی کپتان روہت شرما نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور انہوں نے 24 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔

ٹیم انڈیا کی پہلی وکٹ 62 جبکہ دوسری وکٹ 10.3 اوورز میں 93 رنز پر گری۔روہت شرما اور ش±بمن گِل کے آو¿ٹ ہونے کے بعد وراٹ کوہلی اور شریس ایئر نے شاندار پارٹنرشپ بنا کر بڑے ٹوٹل کی بنیاد رکھی۔ وراٹ کوہلی نے 121 گیندوں پر 101 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر کیریئر کی 49ویں سنچری مکمل کی جبکہ شریاس ایّر 77 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔

ٹیم انڈیا کی جانب سے دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما نے 40، شبھمن گل نے 23، سوریا کمار یادیو نے 22 جبکہ رویندرا جڈیجہ نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *