آندھرپردیش میں ڈیزل کی قلت سے 421 پمپس بند – بلیک میں 300 روپے فی لیٹر

آندھرا پردیش میں ڈیزل کی قلت کے باعث عوام خصوصاً گاڑی مالکان اور کسان سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق ریاست بھر میں 421 پیٹرول پمپس بند ہو چکے ہیں،

 

جس کے باعث جہاں اسٹاک موجود ہے وہاں لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ڈیزل کی کمی کا سب سے زیادہ اثر کسانوں پر پڑ رہا ہے، کیونکہ کئی اضلاع میں اس وقت دھان کی کٹائی جاری ہے اور ٹریکٹرز و دیگر زرعی مشینری کے لیے ایندھن دستیاب نہیں ہو پا رہا۔ بعض مقامات پر بلیک مارکیٹ میں ڈیزل 300 روپے فی لیٹر تک فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں، جس پر عوام نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

 

اس صورتحال پر چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے ممبئی سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جائزہ لیا۔ حکام نے بتایا کہ قلت کے خدشے کے باعث عوام نے خوف میں آکر زیادہ خریداری کی ہے، جس کی وجہ سے عام دنوں کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد زیادہ ڈیزل خریدا گیا۔

 

چیف منسٹر نے اس معاملے پر مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے صورتحال کو جلد قابو میں لانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *