آبنائے ہرمز میں ناکے بندی اور دھمکیوں کے درمیان کوئی بات چیت نہیں: مسعود پیزشکیان

ایرانی صدر نے واضح کیا کہ ایران دباؤ، دھمکیوں یا ناکہ بندی کے تحت مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گا۔ جب تک امریکہ کی دشمنانہ کارروائیاں اور دباؤ ختم نہیں ہوتا، مذاکرات کی راہ مشکل رہے گی۔

<div class="paragraphs"><p>ایرانی صدر مسعود پیزشکیان۔ تصویر ’انسٹاگرام‘</p></div><div class="paragraphs"><p>ایرانی صدر مسعود پیزشکیان۔ تصویر ’انسٹاگرام‘</p></div>

i

user

ایرانی صدر مسعود پیزیشکیان نے آبنائے ہرمز مین ناکے بندی جاری رہنے تک امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات سے واضح طور پر انکار کر دیا ہے۔ ’پریس ٹی وی ‘ کے مطابق ہفتہ کو پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ فون پر ہوئی اہم بات چیت میں پیزشکیان نے زور دے کر کہا کہ ایران کو دباؤ یا دھمکیوں کے ذریعہ کسی معاہدہ کے لیے مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

ایرانی صدر پیزشکیان نے اس بات پر زور دیا کہ امن کی راہ میں اصل رکاوٹ مذاکرات کی کمی نہیں، بلکہ واشنگٹن کی جانب سے کی جانے والی موجودہ دشمنانہ کارروائیاں ہیں۔ گفتگو کے دوران ایرانی صدر نے واضح کیا کہ ایران دباؤ، دھمکیوں یا ناکہ بندی کے تحت مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گا۔ جب تک امریکہ کی دشمنانہ کارروائیاں اور دباؤ ختم نہیں ہوتا، مذاکرات کی راہ مشکل رہے گی۔ ایرانی صدر نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشیدگی میں اضافہ کرنے والی فوجی اور اقتصادی رکاوٹوں کو ہٹا کر اپنی سنجیدگی ظاہر کرے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکاف کے دورہ پاکستان کو منسوخ کرنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے اسے بہت مہنگا اور بہت طویل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حکام کے ساتھ ملاقات کے لیے یہ مناسب نہیں جنہیں کوئی جانتا تک نہیں۔ ٹرمپ نے اپنے سینئر مشیر جیرڈ کشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف کا اسلام آباد کا دورہ منسوخ کر دیا تھا، جو مذاکرات کے ایک نئے دور کے لیے وہاں جانے والے تھے۔ انہوں نے سفر کے طویل دورانیے، زیادہ اخراجات اور مجوزہ ملاقاتوں میں ایرانی قیادت کی عدم موجودگی کا حوالہ دیا۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ تہران نے تنازعہ کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے پاکستانی قیادت کے ساتھ ایک قابل عمل فریم ورک (ورکیبل فریم ورک) شیئر کیا ہے، جبکہ انہوں نے سفارت کاری کے حوالے سے امریکی عزم پر سوال اٹھایا تھا۔ اس کے بعد ایرانی وفد مطالبات کی آفیشل فہرست سونپ کر اسلام آباد سے روانہ ہو گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *