ضلع کھمم کے قدیم وبزرگ حافظ محمد احمد صاحب کا سانحہ ارتحال

ضلع کھمم کے قدیم وبزرگ حافظ محمد احمد صاحب کا سانحہ ارتحال

ضلع کھمم کی مشہور و معروف شخصیت قدیم واولین حافظ استاذ العلماء والحفاظ حضرت حافظ محمد احمد صاحب کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ حافظ محمد احمد صاحب نے 40 سال سے زائد عرصہ تک امامت وخطابت کی خدمت انجام دی اور پابندی سے تراویح میں قرآن پاک بھی سناتے رہے ۔ مرحوم نے ضلع کھمم میں عوام کو علماء سے جوڑنے اور عوام میں دینی شعور بیدار کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ۔ مرحوم نے ریاست کے قدیم مدرسہ بیت العلوم سریاپیٹ میں تکمیل حفظ کے بعد استاذ شعبہ حفظ کی حیثیت سے خدمت انجام دی جہاں مرحوم سے شرف تلمذ حاصل کرنے والوں میں ممتاز علماء مولانا امجد علی قاسمی حال مقیم امریکہ ، مولانا عبد القادر رشادی قاسمی ناظم مدینۃ العلوم کوداڑ وصدر جمعیۃ علماء ضلع سریاپیٹ ، مولانا فصیح الدین قاسمی قاضی شریعت ضلع ورنگل ودیگر متعدد علماء و حفاظ شامل ہیں

 

۔ بعد ازاں کھمم منتقل ہوکر 4 دہائیوں سے زائد امامت و خطابت اور تعلیم قرآن کی خدمت میں مشغول رہے ۔مرحوم ریاست کے قدیم عالم مولانا حمید احمد قاسمی کے کے چھوٹے داماد اور مولانا عبد العزیز سابق رکنِ شوری دارالعلوم دیوبند وناظم مجلس علمیہ کے ہم زلف تھے۔ مرحوم حافظ صاحب کو 6 فرزندان مشہور و معروف ایڈوکیٹ ہائی کورٹ محمد اسعد، مولانا محمد سعید احمد قاسمی ناظم دارالعلوم کھمم ونائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ، معروف و سینئر صحافی حافظ محمد جواد احمد امام و خطیب مسجد زین العابدین مرکز، محمد جنید، محمد نوید ، محمد راشد اور 4 دختران ہیں ۔

 

مرحوم کے انتقال کی خبر سے شاگردوں ، متعلقین اور علماء وحفاظ میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ حضرت مولانا فاروق مدنی استاذ تفسیر و حدیث جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم حافظ صاحب نہایت متواضع وملنسار اور علماء نواز شخصیت ثھے ۔ مرحوم نے اپنی اولاد میں بعض کو علم دین اور بعض کو عصری علوم سے آراستہ کیا اور اسلامی تربیت کی جس کی بنا پوری اولاد دینی ملی اور سماجی خدمات میں پیش پیش رہتی ہے

 

۔ مرحوم کے سینکڑوں علماء حفاظ شاگردوں کے ساتھ ساتھ مرحوم کے فرزند مولانا سعید احمد قاسمی کے بھی ضلع بھر اور دیگر علاقوں میں متعدد علماء و حفاظ شاگرد دینی وملی خدمات میں مصروف ہیں ۔ مولانا سید احسان الدین قاسمی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ ، مولانا فصیح الدین مولانا عبد القادر اور دیگر علماء نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ۔ سابق وزیر تلنگانہ پی اجئے کمار ودیگر کئی سیاسی وسماجی قائدین نے مرحوم کے مکان پہنچ کر دیدار کیا اور پرسہ دیا ۔

 

نماز جنازہ بعد نماز مغرب دارالعلوم کھمم کے میدان میں مرحوم کے دوسرے فرزند مولانا سعید احمد قاسمی نے پڑھائی اور تدفین مدرسہ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ میں سینکڑوں علماء و حفاظ عمائدین شہر اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ مزید تفصیلات کے لئے 9848429006 ، 9849409157 پر رابطہ کریں

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *