دسویں میں فیل ہونے کا خوف طالبہ کی خودکشی۔ میدک ضلع میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد: دسویں جماعت کے امتحانات میں فیل ہونے کے خوف سے ایک طالب علم نے خودکشی کر لی۔ یہ افسوسناک واقعہ ضلع میدک کے کتہ پلی تاندۃ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق کتہ پلی تانڈہ کی 16 سالہ بانوت سائی پریہ مقامی

 

زیڈ پی ہائی اسکول میں 10ویں کلاس میں پڑھتی تھی۔ وہ اس سال امتحانات میں شریک ہوئیں۔ امتحانات ختم ہو چکے تھے لیکن سائ پریہ کو فیل ہونے کا ڈر تھا۔ اس وجہ سے وہ امتحانات کے بعد اداس رہتی تھی۔ یہ دیکھ کر اس کی ماں

 

نے اسے حوصلہ دیا تاہم لڑکی مسلسل تناؤ محسوس کرتی رہیں۔اسی تناظر میں جمعہ کے روز جب گھر پر کوئی فرد موجود نہیں تھا تو اس نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔ اس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور

 

 

نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *