
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج کے ساتھ تعاون کے شبہ میں EPAMINODES نامی ایک تجارتی کارگو کشتی کو ضبط کر لیا گیا ہے۔
سپاہ پاسداران کی بحریہ نے گزشتہ چھ ماہ سے اس کشتی کی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کی، جس دوران یہ متعدد مرتبہ امریکی بندرگاہوں پر آتی جاتی رہی۔ سپاہ کے مطابق بارہا دیے گئے انتباہات کو نظرانداز کرنے اور کئی سمندری خلاف ورزیوں کے باعث اس کشتی کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تازہ ترین معلومات کے مطابق EPAMINONDAS ایک کنٹینر بردار بحری جہاز ہے جو گرفتار ہونے کے وقت بھارتی بندر موندرا کی سمت جا رہا تھا۔ یہ کشتی اس وقت لیبریا کے پرچم تلے سفر کر رہی ہے۔
اس کی آخری تصدیق شدہ جغرافیائی موقع دو روز قبل جزیرہ لارک کے قریب آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں ریکارڈ کی گئی تھی۔
درج شدہ معلومات کے مطابق اکتوبر 2024 سے جنوری 2026 کے درمیانی عرصے میں اس کشتی نے امریکہ کے 11 مختلف بندرگاہوں پر 36 مرتبہ لنگر اندازی کی اور مجموعی طور پر تقریبا 2,99,000 ٹن سامان اتارا۔
