
آندھرا پردیش کے گورنر جسٹس عبدل نظیر اچانک علیل ہو گئے، جس کے بعد لوک بھون کے عملے نے انہیں فوری طور پر تاڈی پلی میں واقع منی پال اسپتال منتقل کیا۔ ہاسپٹل ذرائع کے مطابق اس وقت ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کو ہنگامی طبی امداد فراہم کر رہی ہے اور ان کی صحت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ گورنر کی علالت کی اصل وجوہات کے بارے میں جلد ہی باضابطہ ہیلت بلیٹن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
ادھر آندھرا پردیش ہائی کورٹ کی نئی چیف جسٹس جسٹس لیزا گل کی حلف برداری طے ہے، جو معمول کے مطابق گورنر کی موجودگی میں انجام پاتی ہے۔ تاہم گورنر کی اچانک طبیعت ناساز ہونے کے باعث تقریب کے انعقاد پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے
۔ اس تقریب میں چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو کی شرکت بھی متوقع تھی۔ گورنر کی صحت سے متعلق اطلاع ملتے ہی اعلیٰ حکام ہاسپٹل پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
