مسافروں کا وزن زیادہ ہونے پر برطانوی ایئر لائن نے اٹھایا یہ قدم

[]

لندن: آپ نے یہ تو سنا ہوگا کہ سامان زیادہ ہونے پر کنڈیکٹر نے مسافر کو بس سے اتار دیا یا زائد کرائے کا مطالبہ کردیا مگر یہ نہیں سنا ہوگا کہ وزن زیادہ ہونے پر مسافروں کو طیارے سے ہی اتار دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ایئرلائن ایزی جیٹ جو کہ لیورپول جارہی تھی اس نے 19 مسافروں کو محض اس وجہ سے طیارہ بدر کردیا کہ ان کا وزن زیادہ تھا اور طیارے کو پرواز کرنے میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔

مقامی وقت کے مطابق 5 جولائی کی رات 9 بج کر 45 منٹ پر طیارے کی پرواز طے تھی مگر اسپین کے ایئرپورٹ سے رات ساڑھے 11 بجے تک طیارہ پرواز نہ کر سکا، پھر ہوا یوں کہ برطانوی ایئر لائن نے زائد وزن کے حامل مسافروں سے رضاکارانہ جہاز سے اترنے کا کہہ دیا۔

پائلٹ نے طیارے میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گرمی بہت زیادہ اور ہوا بہت تیز ہے اور جہاز کا رُخ ٹھیک نہیں، ہماری آپریشن ٹیم کے مطابق جہاز کے وزن کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔

بعدازاں پائلٹ کی جانب سے 20 مسافروں کو دعوت دی گئی کہ وہ پرواز سے اتر جائیں اور آج رات لیورپول نہ جائیں تو سفر نہ کرنے والے مسافروں کو 500 یورو تک کے تحفے پیش کیے جائیں گے۔

ایزی جیٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ صورتحال میں یہ معمول کی کارروائی ہے اور تمام ایئرلائنز کو وزن سے متعلق ہدایات دی جاتی ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *