نرمل ضلع ایس پی جانکی شرمیلا سے خانہ پور بلدیہ وائس چیئرمین محمد شعیب حسین کی ملاقات

خانہ پور۔ خانہ پور بلدیہ کے وائس چیئرمین محمد شعیب حسین نے نرمل میں واقع ایس پی جانکی شرمیلا کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔

 

اس موقع پر انہوں نے ایس پی کو تہنیت پیش کی اور ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے ان کی جانب سے کیے جا رہے اقدامات کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی حفاظت کے لیے ایس پی کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں اور پولیس محکمہ کے

 

ساتھ بہتر تال میل قائم کرتے ہوئے خانہ پور میونسپلٹی کے حدود میں عوامی مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ تعاون فراہم کرنے کی درخواست کی۔ ان کے ساتھ ناصر احمد اور معراج بھی موجود تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *