آر ٹی سی ہڑتال نے لی جان — خودسوزی کرنے والا ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

تلنگانہ میں آر ٹی سی ہڑتال کے دوران خودسوزی کی کوشش کرنے والا 55سالہ ڈرائیور کولا شنکر گوڑ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ گھر والوں کے مطابق وہ 80 فیصد سے زائد جھلسنے کے باعث حیدرآباد کے اپولو ڈی آر ڈی او ہاسپٹل میں زیر علاج تھے، جہاں جمعہ کی علی الصبح تقریباً 3 بجے اس کی موت ہوگئی

 

۔تفصیلات کے مطابق آر ٹی سی ہڑتال کے سلسلے میں جمعرات کو ریاست بھر میں مختلف مقامات پر ملازمین نے احتجاج کیا۔ اسی دوران نرسم پیٹ آر ٹی سی ڈپو میں ڈرائیور کے طور پر خدمات انجام دینے والا شنکر گوڑ نے بس اسٹینڈ کے سامنے اپنے جسم پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔

 

بتایا جاتا ہے کہ اس نے آر ٹی سی کو حکومت میں ضم نہ کرنے اور اس معاملے میں تاخیر کے خلاف بطور احتجاج یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ واقعہ کے فوراً بعد اسے ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے بہتر علاج کے لیے حیدرآباد لے جایا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا.

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *