جے ای ای مین میں ایم ایس کے طلبہ کا شاندار مظاہرہ، 37 طلبہ نے 90 پرسنٹائل سے زائد اسکور حاصل کیا

پریس ریلیز۔21 اپریل/ہر گزرتے سال کے ساتھ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی قومی سطح کے مسابقتی امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی تیاری میں ایک نمایاں ادارے کے طور پر اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم اور تعلیمی معیار اور نتیجہ خیز تربیت کے حوالے سے اپنی ساکھ کو مضبوط بنا رہی ہے۔

 

جے ای ای مین 2026سیشن-II کے نتائج کے اعلان کے بعد ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے طلبہ نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ادارے کی تعلیمی روایت کو مزید مستحکم کیا ہے۔ جاری کردہ فہرست کے مطابق کل 36 طلبہ جے ای ای ایڈوانسڈ کے لیے کوالیفائی ہوئے ہیں، جو ادارے کی معیاری تیاری اور مسلسل محنت کا واضح ثبوت ہے۔

 

اس سال جے ای ای مین میں تین طلبہ نے 99 سے زائد پرسنٹائل حاصل کرکے نمایاں کامیابی درج کی، جن میں محمد مجتبٰی کبیر الدین (99.12)، محمد نصر اللہ (99.03) اور پی کے فہیم محمد (99.00) شامل ہیں۔ ان طلبہ کی یہ کارکردگی نہ صرف ان کی محنت کا ثبوت ہے بلکہ ایم ایس کے مضبوط تعلیمی نظام کی عکاس بھی ہے۔

 

ان کے علاوہ عاقب مسعود (98.34)، تقی احمد علی شمس (98.22)، جاگیردار رومانہ جامیر (98.07) اور عمار عزیز خان (98.06) شامل ہیں، جنہوں نے قابلِ تحسین نتائج پیش کیے۔ اس طرح سات طلبہ نے 98 پرسنٹائیل سے زآئد اورکل ملا کر 36 طلبہ نے 90 پرسنٹائیل سے زآئد اسکور حاصل کیا۔

 

جے ای ای مین میں کوالیفائی کرنا طلبہ کو ملک کے ممتاز انجینئرنگ اداروں جیسے این آئی ٹیز، آئی آئی آئی ٹیز اور دیگر مرکزی و ریاستی کالجوں میں داخلے کا موقع فراہم کرتا ہے۔اسی کے ساتھ یہ کامیابی طلبہ کو جے ای ای ایڈوانسڈ میں شرکت کا اہل بناتی ہے، جس کے ذریعے آئی آئی ٹیز جیسے اعلیٰ ترین اداروں تک رسائی ممکن ہوتی ہے۔

 

ایم ایس کے طلبہ کا جے ای ای مین کےنتائج کا مجموعی جائزہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے طلبہ مسلسل اعلیٰ معیار کی تیاری، منظم رہنمائی اور اساتذہ کی سرپرستی کے باعث قومی سطح کے مسابقتی امتحانات میں نمایاں مقام حاصل کر رہے ہیں۔ ادارے کی جانب سے فراہم کردہ مربوط اکیڈمک پلاننگ، ریگولر اسیسمنٹ اور ذاتی رہنمائی نے طلبہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

ایم ایس جونئرکالج کے اب تک 203 طلباء نے جے ای ای کے امتحانات مین اور ایڈوانسڈ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے آئی آئی ٹی ، این آئی ٹیزاورقومی اہمیت کے حامل دوسرے باوقار تعلیمی اداروں میں داخلے حاصل کئے ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کےمنیجمنٹ نے کامیاب طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ایم ایس مستقبل میں بھی اسی طرح

 

طلبہ کو اعلیٰ تعلیمی مواقع فراہم کرتا رہے گا اور ملک کےباوقار انجینئرنگ اداروں جیسے این آئی ٹیز، آئی آئی آئی ٹیز تک ان کی رسائی کو یقینی بنائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *