بی آر ایس اقتدار میں آنے پر حیدرا کو ختم کردینے چندرشیکھر راو کا اعلان

حیدرآباد: بی آر ایس سربراہ و سابق چیف منسٹر چندرشیکھر راو نے کانگریس حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دورِ اقتدار میں لاکھوں افراد کو جہاں وہ رہتے تھے وہیں زمین کے پٹے دیے گئے، مگر موجودہ حکومت گھروں کو مسمار کر رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا بچوں کو اپنی کتابیں تک نکالنے کا موقع بھی نہیں دیا جائے گا۔

 

جگتیال میں بھاری جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کے دوبارہ اقتدار میں آنے پر پہلے ہی دن “حیدرا” کو ختم کر دیا جائے گا اور پہلے دستخط کے ساتھ اس فیصلے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ کے سی آر نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت کے دوران 46 ہزار تالابوں کی بحالی کی گئی، لیکن ایک بھی جھونپڑی نہیں گرائی گئی۔

 

کے سی آر نے موسٰی ندی کے نام پر غریبوں کو پریشان کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہزاروں مکانات گرانے کی بات کی جا رہی ہے، جو کسی صورت درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے نام پر صرف رئیل اسٹیٹ مفادات کو فروغ دیا جا رہا ہے اور عوامی فلاح کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا، جبکہ آبپاشی کے منصوبوں کو بھی نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *