امریکی فوج کی سمندری کارروائی کا سخت جواب دیا جائے گا، ترجمان خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خاتم‌الانبیا کے ترجمان سینٹرل ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج امریکی کارروائی کا سخت اور فوری جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرنل ذوالفقاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوج نے ایران کے تجارتی جہاز پر دریائے عمان میں فائرنگ کی اور جہاز کے نیوی گیشن سسٹم کو غیر فعال کیا۔ جوکہ سمندری ڈکیتی اور مسلحانہ حملہ ہے۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ ایرانی مسلح افواج اس امریکی کارروائی کا مناسب اور فوری جواب دیں گی اور اس کی تلافی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی یہ کارروائی جنگ بندی کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *