امریکہ پر انحصار کا دور ختم ہوگیا، نیٹو کا اعلان

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران جنگ کے دوران امریکہ اور نیٹو کے درمیان کھل کر اختلافات سامنے آنے کے بعد تنظیم کے اندر شگاف کے آثار نمودار ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، نیٹو کی معاون سیکرٹری جنرل رادمیلا شکرینسکا نے کہا کہ اب زیادہ تر یورپی ممالک خود مالی اور عسکری طور پر مضبوط ہوچکے ہیں اور نیٹو کی سلامتی میں فعال کردار ادا کرسکتے ہیں، اس لیے امریکہ پر انحصار کا وقت ختم ہو گیا ہے۔

روسی خبر ایجنسی کے مطابق، شکرینسکا نے واضح کیا کہ وہ دور ختم ہوگیا ہے جب نیٹو اپنی سلامتی کے لیے امریکہ پر مکمل انحصار کرتی تھی۔ اب زیادہ تر یورپی ممالک مالی اور عسکری لحاظ سے اتنے مضبوط ہیں کہ وہ نیٹو میں ایک مؤثر اور فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بات ایسے وقت کہی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ امریکہ نیٹو سے نکل سکتا ہے کیونکہ اس اتحاد میں اس کی شمولیت کوئی خاص فائدہ نہیں دے رہی۔

تاہم تنظیم کے دیگر ارکان اور حکام کا خیال ہے کہ ٹرمپ کے بیانات زیادہ تر مالی دباؤ ڈالنے اور یورپی ممالک کو امریکہ سے ہتھیار خریدنے کی ترغیب دینے کے لیے ہیں، اور حقیقت میں واشنگٹن اس اتحاد میں اپنی موجودگی برقرار رکھے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *