
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مقاومتی تنظیم انصارالله نے خبردار کیا کہ اگر یمن نے باب المندب بند کرنے کا فیصلہ کیا تو کوئی بھی طاقت اسے دوبارہ کھول نہیں سکے گی، اور امریکہ سمیت کسی کو بھی اس کی بازگشائی کا اختیار نہیں ہوگا۔
روسیا الیوم کے مطابق تنظیم کے اعلی رہنما حسین العزی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ انصارالله اگر چاہے تو آبنائے باب المندب بند کرسکتی ہے اور اس کی بندش کو کوئی بھی طاقت نہیں کھول سکے گی۔
العزی نے مزید کہا کہ ٹرمپ اور اس کے حامی فوری طور پر اپنی جنگ طلب اور امن مخالف پالیسیوں کو ختم کریں اور بین الاقوامی قوانین اور دیگر قوموں کے حقوق کا احترام کریں۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران کی سپاہ پاسداران نے بھی خبردار کیا تھا کہ بداعتمادی اور امریکی تجاوزات کے باعث آبنائے ہرمز دوبارہ بند ہوسکتی ہے، جو عالمی تجارت کے لیے حساس سمندری راستہ ہے۔
