چینی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا، ٹرمپ مشکل میں

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک چینی آئل ٹینکر امریکی بحری سرگرمیوں کے باوجود آبنائے ہرمز سے گزر گیا ہے۔

مغربی میڈیا نے جہاز رانی کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ یہ چینی آئل ٹینکر آج آبنائے ہرمز سے گزرا، حالانکہ امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف سمندری سرگرمیاں جاری ہیں جنہیں بعض ذرائع بحری محاصرہ قرار دے رہے ہیں۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اس سے قبل امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے آبنائے ہرمز کی ممکنہ ناکہ بندی کے معاشی اثرات پر تجزیہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اس اہم گزرگاہ کی بندش علاقائی کشیدگی کو عالمی مالیاتی جھٹکے میں بدل سکتی ہے، جو خود فوجی تصادم سے بھی زیادہ تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔

اخبار کے مطابق اس راستے کی بندش سے بنیادی اشیا کی عالمی فراہمی متاثر ہوسکتی ہے اور عالمی معیشت میں عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

اسی طرح امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی سے ایسا تصادم ہوسکتا ہے جس میں امریکہ کے لیے کامیابی حاصل کرنا مشکل ہوگا۔ اگر ایران کی برآمدات کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اس سے تہران پر دباؤ بڑھنے کے بجائے امریکہ خود ایک ایسے تنازع میں مزید الجھ سکتا ہے جو سیاسی طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *