ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے پر آیت اللہ اعرافی کی پوپ لیئو کی قدردانی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت‌الله علی رضا اعرافی نے پاپ لیئو چہاردہم کے نام ایک خط میں ان کی امریکی-اسرائیلی جرائم کے خلاف موقف کی تعریف کی اور ان کی انسانی اور اخلاقی قیادت کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق آیت اللہ اعرافی نے پوپ لییو کی جانب سے امریکی اور صہیونی جرائم کے خلاف واضح اور شجاعانہ موقف کی تعریف کی اور کہا کہ اس زمانے میں جب دنیا کے کئی رہنما سیاسی مفادات یا خاموشی کی پالیسی کے تحت انصاف کے سامنے خاموش ہیں، پوپ کی آواز ایک روشن چراغ کی مانند ہے جو مظلومین کی حمایت اور انسانی حقوق کے دفاع کی علامت ہے۔

آیت اللہ اعرافی پوپ لئیو نے مسیحیت کی حقیقی تعلیمات کے ساتھ وفاداری ظاہر کی، جیسا کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے صلح، رحمت اور مظلوموں کے دفاع کی تعلیم دی۔ انہوں نے ثابت کیا کہ ویٹیکن صرف عبادت کا مقام نہیں بلکہ انصاف کے لئے آواز بلند کرنے کا مقام بھی ہوسکتا ہے۔

آیت‌الله اعرافی نے بین الادیان مکالمے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ قرآن بھی مشترکہ اصول کی طرف بلاتا ہے اور آج انسانیت کے تحفظ اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حوزہ علمیہ قم اور ویٹیکن پہلے سے جاری مذاکرات کو آگے بڑھانے اور مظلوموں کے دفاع کے عالمی تحریک میں شراکت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *