حیدرآباد سے پرواز کرنے والے طیارہ کا خراب ہوگیا ایر کنڈیشن۔ مسافرین کا برا حال

حیدرآباد ۔انڈیگو فلائٹ کے مسافروں کو دورانِ پرواز اے سی خراب ہونے پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

حیدرآباد سے کوچی جانے والی انڈگو فلائٹ 6E 6684 کے مسافروں کو اس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب جہاز کا ایئر کنڈیشننگ سسٹم خراب ہو گیا جس کے باعث وہ گرمی کی شدت سے پریشان ہوگئے۔

 

تکلیف کے باعث گرمی سے راحت کیلئے مسافروں کو کاغذات اور میگزینز سے ہوا کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ برہم مسافروں نے بنیادی سہولیات کی کمی پر ایئر لائن کے خلاف شدید ناراضی کا اظہار کیا۔

 

طیارے میں سوار کسی مسافر نے اس کا ویڈیو بنایا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر گرمی سے پریشان ہیں ہیں جبکہ ایک ایئر ہوسٹس کو بھی مسافرین کو ہوا کرتے ہیں دیکھا جا سکتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *