پی آر سی پر ملازمین کا دباؤ بڑھ گیا — 2 جون کی ڈیڈ لائن، تلنگانہ حکومت کے لئے بڑا امتحان

حیدرآباد: تلنگانہ ایمپلائیز، ٹیچرز اینڈ پنشنرز جے اے سی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کے لیے 2 جون تک پی آر سی نافذ کیا جائے۔ اس سلسلے میں ریاست بھر میں یادداشتیں پیش کی گئیں۔

 

قائدین نے ریٹائرڈ ملازمین کے بقایہ جات کی ادائیگی، ہیلتھ کارڈس کے فوری نفاذ، سی پی ایس کی منسوخی اور او پی ایس کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی بقایہ ڈی اے کی ادائیگی، وی آر اے اور آؤٹ سورسنگ ملازمین کے مسائل کے حل پر زور دیا گیا۔

 

یکم ستمبر 2004 سے قبل نوٹیفکیشن کے تحت بھرتی ہونے والے ملازمین پر او پی ایس لاگو کرنے، بقایہ ڈی اے جاری کرنے، وی آر اے ملازمین کے مسائل حل کرنے اور آؤٹ سورسنگ ملازمین کے لیے علیحدہ کارپوریشن قائم کرکے روزگار کا تحفظ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *