خواتین ریزرویشن قانون کے اچانک نفاذ پر جے رام رمیش کا ردعمل، کہا- ’یہ بالکل عجیب ہے، میں حیران ہوں‘

یاد رہے کہ اس قانون میں پہلے ہی واضح کیا گیا تھا کہ خواتین کے لیے ریزرویشن کا اطلاق 2027 کی مردم شماری کے بعد ہونے والی حدبندی کے مکمل ہونے کے بعد ہی ممکن ہوگا۔ اس کے باوجود حالیہ نوٹیفکیشن نے سیاسی ماحول میں نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ فی الحال پارلیمنٹ میں زیر بحث بلوں کا مقصد اس عمل کو 2029 تک عملی شکل دینا بتایا جا رہا ہے۔

حکومت کی جانب سے اگرچہ اس اقدام کو ایک رسمی اور تکنیکی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، لیکن اپوزیشن اسے سیاسی حکمت عملی کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ جے رام رمیش کے بیان نے اس بحث کو مزید تیز کر دیا ہے اور آنے والے دنوں میں اس پر سیاسی گرما گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *