[]
حیدرآباد _ 4 نومبر ( اردولیکس ڈیسک) مختلف کیسوں میں شدت سے مطلوب ایک ملزم کو پکڑنے کے لئے اس کے گھر پہنچنے والی پولیس ٹیم پر ملزم کے والد نے پولیس پر فائرنگ کر دی ۔
یہ واقعہ کیرالہ کے کنور کے قریب والاپٹنم پولیس اسٹیشن علاقے میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ شہر کے پولیس کمشنر اجیت کمار نے انکشاف کیا کہ پولیس ملزم روشن کو گرفتار کرنے کے لیے اس کے گھر گئی لیکن وہاں موجود اس کے والد بابو اومان تھامس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ لیکن وہاں ہونے والے ہنگامے میں ملزم روشن فرار ہو گیا۔ ملزم کے گھر سے تین پستول اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔
تمل ناڈو کے ایک شخص پر حملے کے معاملے میں پولیس روشن کی تلاش کر رہی ہے۔ روشن کے خلاف ضلع کے مختلف پولیس اسٹیشن میں پانچ فوجداری مقدمات درج ہیں۔