مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کینیڈا کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہر ڈالر کا ۷۰ سینٹ امریکہ بھیجنے کا دور ختم ہوگیا۔ اب کینیڈا خود کفیل بنے گا۔
کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے مونٹریال میں لیبرل پارٹی کی قومی کانونشن میں خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کینیڈا فوجی اخراجات اور سپلائی چین کے شعبے میں اپنی طویل المدتی امریکی انحصار کو کم کرے گا، وہ دور ختم ہوا جب ہماری فوج ہر ڈالر میں سے ۷۰ سینٹ امریکہ بھیجتی تھی۔
کارنی نے کہا کہ اوٹاوا ملکی صنعت کو مضبوط کرنے، مقامی وسائل اور محنتی افرادی قوت کو ترجیح دینے اور عالمی سطح پر شراکت داری بڑھانے کا عزم رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا فولاد، ایلومینیم، لکڑی اور دیگر وسائل کے ذریعے بہتر مستقبل تعمیر کرے گا۔
کارنی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے کینیڈا پر عائد کردہ محصولات کو خطرہ قرار دیا اور اعلان کیا کہ اوٹاوا اگلے دس سال میں غیر امریکی برآمدات کو دوگنا کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے تاکہ ملکی معیشت اور خود مختاری مضبوط ہو۔
