
دہلی میں مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کے چیئرمین ڈاکٹر شجاعت علی قادری نے کہا ہے کہ بدرالدین اجمل کو جمعیت علماء ہند کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوٹس میں ایک بات واضح نہیں ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ نوٹس اسدالدین اویسی سے ان کی وابستگی کے سبب جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ اویسی کی جماعت کو فرقہ پرست قرار دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر شجاعت علی قادری نے کہا کہ کسی کو اویسی کی سیاست یا حکمت عملی سے اختلاف ہو سکتا ہے، لیکن ان کی پارٹی کو فرقہ پرست کہنا مایوس کن اور تشویشناک ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جمعیت علماء ہند اس نوٹس کی بنیاد کو واضح کرے۔
