آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے بہ حفاظت ہندوستان کی طرف بڑھا ’گرین سانوی‘، جہاز میں موجود ہے 47 ہزار ٹن ایل پی جی

مشرق وسطیٰ میں جاری شدید جنگ کی چنگاری نے پوری دنیا کو بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔ خصوصاً ایندھن کی سپلائی رخنہ انداز ہونے سے کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث سب سے زیادہ پریشانی خام تیل اور گھریلو گیس کی فراہمی کو لے کر ہے۔ تاہم اس عالمی بحران کے درمیان ہندوستان کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ کچھ جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ 3 اپریل کو ہندوستان کا ساتواں ایل پی جی ٹینکر ’گرین سانوی‘ دنیا کے خطرناک ترین سمندری راستوں میں شمار ہونے والے آبنائے ہرمز کو بحفاظت عبور کرتے ہوئے ہندوستان کی طرف تیزی کے ساتھ بڑھ گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *