یوسف نامی نوجوان نے پہنی ہنومان مالا۔ تلنگانہ کے جگتیال میں واقعہ

حیدرآباد: ملک بھر میں آج لوگ ہنومان جینتی کا تہوار منا رہے ہیں۔ اس موقع پر ضلع جگتیال کے کوڑمیال منڈل میں ایک مسلم نوجوان کی عجیب و غریب حرکت نے سب کی توجہ اس کی جانب مبذول کی ہے۔

 

پوڈور گاؤں سے تعلق رکھنے والے محمد یوسف نامی ایک مسلم نوجوان نے ہنومان مالا پہن کر سب کو حیران کر دیا۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انہوں نے 11 دن تک ہنومان دیکشا بھی کی۔ تلگو میڈیا میں شائع رپورٹس کے مطابق آج ہنومان جینتی کے موقع پر وہ کونڈہ گٹو کے مندر پہنچے

 

جہاں انہوں نے درشن کیے اور اپنی مالا اتار دی۔گزشتہ سال یوسف ایک شدید سڑک حادثے کا شکار ہوئے تھے جس میں وہ بال بال بچ گئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *