امریکی فوجی ایران کی زمین پر قدم رکھیں گے تو وہ تابوت میں ہی واپس جائیں گے: ایران

نئی دہلی: ایران نے امریکہ کو سخت انتباہ دیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ ایران میں زمین پر فوجی اتارنے کی تیاری کر رہا ہے

 

تو ایران کہتا ہے: “ہم آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔”ایران کے سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ شیئر کی اور تہران ٹائمز کے فرنٹ پیج کا اسکرین شاٹ بھی دیا جس کا عنوان تھا “Welcome to Hell” یعنی ’ دوزخ میں

 

خوش آمدید‘۔
اخبار میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر امریکی فوجی ایران کی زمین پر قدم رکھیں گے تو وہ تابوت میں ہی واپس جائیں گے یعنی زندہ نہیں بچیں گے۔ ایران کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کی

 

فوج مکمل تیار ہے اور کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *