[]
حیدرآباد: بی آر ایس کے موجودہ رکن اسمبلی راتھوڑ بابو راؤ اور کانگریس قائد چلملا کرشنا ریڈی، بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ رکن اسمبلی بوتھ راتھوڑ بابو راؤ اور کرشنا ریڈی کے علاوہ حلقہ اسمبلی یلا ریڈی کے چند قائدین بھی دہلی میں کل پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کی موجودگی میں زعفرانی جماعت میں شامل ہوگئے۔
پارٹی میں شمولیت کے بعد ان قائدین نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی صدر ریاستی بی جے پی و مرکزی وزیر کشن ریڈی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان قائدین کی پارٹی میں شمولیت سے متعلقہ حلقہ جات اسمبلی میں بی جے پی مزید طاقتور ہوگی۔
حکمراں جماعت بی آر ایس نے حلقہ بوتھ کے پارٹی کے رکن اسمبلی بابو کو اسمبلی الیکشن میں دوبارہ ٹکٹ دینے سے انکار کردیا جبکہ کرشنا ریڈی، حلقہ منگوڑ سے کانگریس ٹکٹ کے خواہش مند تھے مگر کانگریس نے اس حلقہ سے کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی کو ٹکٹ دیا ہے۔ واضح رہے کہ راج گوپال ریڈی، بی جے پی کو خیر آباد کہتے ہوئے کانگریس میں دوبارہ شامل ہوگئے۔