مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت جاری بیان نمبر 46 میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے خطے کی جنگی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لبنان اور فلسطین کے غیر فوجی شہریوں کے خلاف وسیع پیمانے پر جنگی جرائم کیے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ پر میڈیا کی توجہ کے دوران، اسرائیل نے نسل کشی کی کارروائیوں میں تمام حدیں عبور کر لی ہیں، جو ناقابل برداشت ہے۔
بیان میں اسرائیلی فوج کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر لبنان اور فلسطین کے شہریوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں تو شمالی مقبوضہ فلسطین اور غزہ کے اطراف میں موجود دشمن کے اجتماع کو بغیر کسی مصلحت کے بھاری میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔
