چین کی اپنے شہریوں کو فوری طور پر اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین نے مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سکیورٹی صورتحال کی خرابی کے پیش نظر اپنے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ فورا اسرائیل چھوڑ دیں۔

تل ابیب میں چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری سکیورٹی وارننگ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں ڈرون حملوں کی تعداد، شدت اور دائرہ کار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث جانی اور مالی خطرات بڑھ گئے ہیں۔

بیان کے مطابق اب ایسے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں جن میں کچھ افراد بروقت پناہ گاہوں تک نہیں پہنچ پا رہے، جس کی وجہ سے شہریوں کا جلد از جلد انخلا ضروری ہو گیا ہے۔

چینی حکومت نے کہا ہے کہ وہ ان شہریوں کے انخلا کا انتظام کرنے کے لیے تیار ہے جو مصر کے ساتھ واقع طابا بارڈر کراسنگ کے ذریعے اسرائیل سے نکلنا چاہتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی اسرائیل میں موجود چینی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہوائی اڈوں، بندرگاہوں، بجلی گھروں، آئل ریفائنریز، اہم بنیادی ڈھانچے اور فوجی تنصیبات کے قریب جانے سے گریز کریں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *