
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خاتمالانبیا سینٹرل ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اپنی شکست کو کسی معاہدے کا نام نہ دے۔
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ جس اسٹریٹجک طاقت کا امریکا دعوی کرتا تھا، وہ اب اسٹریٹجک شکست میں بدل چکی ہے۔ اگر امریکا واقعی اس صورتحال سے نکلنے کی صلاحیت رکھتا تو اب تک نکل چکا ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ وعدوں اور دباؤ کی سیاست کا دور ختم ہو چکا ہے اور آج دنیا میں دو واضح محاذ موجود ہیں: حق اور باطل۔ ان کے مطابق آزاد لوگ صرف میڈیا کے پروپیگنڈے سے متاثر نہیں ہوتے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ خطے میں استحکام صرف طاقت کے ذریعے ممکن ہے اور یہ استحکام ایران کی مسلح افواج کی طاقت سے برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جب تک ایران کی مرضی نہ ہو، خطے کی صورتحال پہلے جیسی نہیں ہوسکے گی۔
بیان کے آخر میں انہوں نے واضح کیا کہ ایران کا موقف شروع سے یہی رہا ہے کہ وہ ایسے فریق کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرے گا جو اس کے خلاف اقدامات کا ارادہ رکھتا ہو۔
