[]
حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ضلع محبوب نگر کے سی سی ایس سرکل انسپکٹر افتخار احمد پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، ذرائع کے مطابق چہارشنبہ کی رات دیر میں یہ حملہ کیا گیا۔
معلوم ہوا کہ پولیس کانسٹیبل نےانسپکٹر پر مہلک ہتھیار سے حملہ کر دیا۔ جسمکے پوشیدہ حصوں پر بھی وار کئے گئے۔ سرکل انسپکٹر کو ابتدا میں مقامی اور وہاں سے بہتر علاج کے لیے حیدرآباد کے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا
جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے شروع کر دی گئی ہے۔ قاتلانہ حملے کی وجوہات کے پس پردہ ناجائز تعلقات بتائے جا رہے ہیں
تاہم اس بات کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔