نتن یاہو کی چھٹی انگلی کا تنازعہ؛ "بی بی" کی جعلی ویڈیو

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کے بارے میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ایران کے میزائل حملوں کی شدت کی وجہ سے مقبوضہ فلسطین سے بھاگ نکلا ہے، اس کی نسبتاً طویل غیر حاضری نے اسرائیلی میڈیا کو سرگرداں کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں، تل ابیب نے نتن یاہو کی ایک نئی ویڈیو تقریر جاری کرکے ان قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی، لیکن ایکس پلیٹ فارم پر ہزاروں صارفین نے بتایا کہ یہ تصاویر مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال کرتے ہوئے تیار یا ایڈٹ کی گئی  ہے۔

نتن یاہو کی چھٹی انگلی کا تنازعہ؛ "بی بی" کی جعلی ویڈیو

راشا ٹو ڈے اس سلسلے میں لکھتا ہے کہ قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب سوشل میڈیا صارفین نے نتن یاہو کی ویڈیو تقریر کا بغور جائزہ لینا شروع کیا اور ایک ایسے منظر پر توجہ مرکوز کی جہاں مائیکروفون کے قریب نتن یاہو کے ہاتھ کی شکل بگڑتی ہوئی نظر آ رہی تھی۔ انٹرنیٹ صارفین نے ان تصاویر کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ اس تصویر میں پانچ کے بجائے چھ انگلیاں نظر آ رہی ہیں۔ انگلیوں کی تعداد میں غلطی، طویل عرصے سے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ جعلی تصاویر کی ایک اہم غلطی جانی جاتی ہے۔

جعلی ویڈیو کے بارے میں تنقیدی پوسٹوں نے نہ صرف تل ابیب کو اس کے دعوے کو ثابت کرنے میں ناکام کیا کہ نتن یاہو معمول کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، بلکہ یہ اس رجیم کے لیے ایک رسوائی بن گئی اور اسے لاکھوں ویوز ملے اور ویڈیو سے متعلق کئی ہیش ٹیگز گردش کرنے لگے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *