
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان جنرل نائینی نے کہا ہے کہ امریکی بحری بیڑا چار میزائل حملوں کے بعد خلیج فارس سے بھاگ کر ۱۰۰۰ کلومیٹر کے فاصلے پر چھپ گیا ہے۔
جنرل نائینی نے مزید بتایا کہ اگرچہ ٹرمپ دعوی کرتے ہیں کہ ان کے فوجیوں کی حالت نارمل ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ امریکی فوجی اپنے اڈوں سے فرار ہوکر شہروں میں چھپ کر ہوٹلوں میں پناہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوجی بھی اپنی حفاظت کے لیے شہریوں اور شہری تنصیبات کے درمیان چھپ گئے ہیں اور انسانی ڈھال کے طور پر ان کا استعمال کر رہے ہیں، جس سے خطے میں قابض فوجوں کی کمزوری اور اضطراب ظاہر ہوتا ہے۔
