اسرائیلی فوج دو محاذ پر جنگ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، صہیونی اخبار کا اعتراف

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی اخبار معاریو نے ایک مضمون میں انکشاف کیا کہ تقریبا دو ملین صہیونی لبنان اور ایران کے حملوں کے خطرے سے دوچار ہیں، اور اسرائیل کی فوج دو محاذوں کو بیک وقت سنبھالنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

اس اخبار نے انکشاف کیا کہ چند دنوں سے تقریبا دو ملین اسرائیلی باشندے حزب اللہ اور ایران کے میزائلوں کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

یہ رپورٹ دعوی کرتی ہے کہ اسرائیل کی فوج ایک اچھی فوج ہے، لیکن اس کی طاقت اور وسائل محدود ہیں۔

اس صہیونی اخبار کے اعتراف کے مطابق، اسرائیل کی فوج دو محاذوں کو بیک وقت سنبھالنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، جہاں ہزاروں میزائل روزانہ داغے جاتے ہیں۔

اس اخبار نے مزید کہا کہ اسرائیل کی فوج صرف اپنی فضائی قوت کا ایک چھوٹا سا حصہ لبنان کے محاذ پر زمینی فوج کی مدد کے لیے استعمال کر سکتی ہے، جو اس سطح پر نہیں ہے کہ حزب اللہ کو مفلوج کر سکے۔

یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب حالیہ دنوں میں اسرائیل پر ایران اور حزب اللہ کے مشترکہ میزائل اور ڈرون حملوں نے اسرائیلی دفاعی نظام کو سنگین مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔ ساتھ ہی خطے میں موجود امریکی ریڈار سسٹم کو بھی بہت نقصان پہنچایا ہے، جس کے نتیجے میں ایران کی بھاری میزئلیں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *