زیر زمین انفراسٹرکچر پر حملے کی صورت میں مشابہ جواب دیا جائے گا، ترجمان خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قرارگاہ مرکزی خاتم الانبیاء کے ترجمان نے امریکہ اور صہیونی حکومت کی جانب سے ایران کی بنیادی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ حملے بند نہ کیے گئے تو ایران بھی اسی نوعیت کی کارروائیوں کے ذریعے جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ جارحیت کے آغاز سے اب تک امریکہ اور صہیونی حکومت کی واحد کامیابی بے گناہ بچوں اور غیر مسلح شہریوں کو نشانہ بنانا رہی ہے جبکہ وہ دنیا کے سامنے ایران کے عوام کی حمایت کے کھوکھلے دعوے کرتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایران کی مسلح افواج مکمل انٹیلی جنس برتری اور حملہ آور صلاحیت رکھتی ہیں، تاہم اب تک اسی نوعیت کے اقدامات سے گریز کیا گیا ہے۔ انہوں نے اسلامی ممالک کی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ان غیر انسانی حملوں کو رکوانے کے لیے کردار ادا کریں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران کی تنصیبات پر حملے جاری رہے تو خطے میں اسی نوعیت کے اقدامات کیے جائیں گے اور اس صورت میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت دو سو ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر جاسکتی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *