زخمی شیر کو مت چھیڑیں ورنہ پچھتاؤ گے، سکریٹری جنرل تحریک النجباء

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی تحریک النجباء کے سکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے ان لوگوں کے لیے ایک پیغام بھیجا جن کے ذہن میں امریکہ کی حمایت کا تصور ہے.

نجباء کے سکریٹری جنرل کے پیغام میں کہا گیا ہے: ہم تمام ان لوگوں سے خطاب کرتے ہیں جن کے ذہن میں یہ تصور ہے کہ وہ امریکہ ان کی حمایت کرتا ہے جو ایک ماہر دھوکا باز ہےاور اس کے سامنے سر جھکاتے ہیں۔ ایسے لوگوں سے یہی کہتے ہیں آپ کو ہوائی اڈوں کے رن وے پر اپنے شکست خوردہ طیاروں کے پیچھے چھوڑ دیں گے اور آپ کے لیے آپ کے سرزمین کے لوگوں کے سوا کوئی نہیں ہوگا۔

اکرم الکعبی نے کہا: اجنبیوں کے سامنے ہتھیار ڈال نہ دیں اور اپنے بزرگوں سے شرم کریں اور صہیونی اور امریکی حکومت کے برے آلہ کار نہ بنیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا: اگر آپ عمل کرنے والے مرد ہیں تو جائیں اور اپنے اقتدار کو واپس حاصل کریں جسے صہیونی حکومت نے لوٹ لیا ہے اور ہمیں رکنے نہ دیں اور ہمارے مقدس مقصد کو نقصان نہ پہنچائیں کیونکہ اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہے۔ ہم آپ کو دوبارہ یہ مشورہ دیتے ہیں کہ زخمی شیر کو مت چھیڑیں ورنہ آپ پچھتاو گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *