
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی چیف جسٹس حجتالاسلام والمسلمین محسنی اژهای نے ایک انٹرویو میں زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے تاریخ میں ہمیشہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ حسن سلوک کا رویہ برقرار رکھا ہے اور متعدد واقعات میں ان کی مدد بھی کی ہے۔ تاہم یہ واضح اصول ہے کہ ایران کسی ایسے پر ضرب نہیں مارے گا جس نے اس پر حملہ نہیں کیا۔ بین الاقوامی قوانین کے تحت، تجاوز کرنے والے ملک کے خلاف دفاع کا حق محفوظ ہے۔
عبوری قیادت کونسل کے رکن نے تصریح کی کہ فی الوقت ایران کی مسلح افواج کے شواہد اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ خطے کے کچھ ممالک کے بعض علاقے واضح یا پوشیدہ طور پر دشمن کے قبضے میں ہیں اور ان مقامات سے ہمارے خلاف جارحیت کی جا رہی ہے۔
حجتالاسلام والمسلمین محسنی اژهای نے مزید کہا: ان اہداف پر شدید حملے جاری رہیں گے اور اس حکمت عملی پر حکومت اور نظام کے دیگر تمام عناصر متفق ہیں۔
