مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے آج صبح مقبوضہ فلسطین کے شمال میں شہر نہاریا کو دو بار ڈرون حملے کا نشانہ بنایا اور حیفا کے بحری اڈے پر میزائل حملہ کیا۔
حزب اللہ کے ان حملوں کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے: لبنانی مزاحمت نے جنوبی بیروت پر غاصب اسرائیلی حملوں کے جواب میں، آج صبح نہاریا شہر کو نشانہ بنایا۔ مزاحمت نے پہلے ہی نہاریا کو انتباہ دیا تھا۔ علی الصبح مزاحمت کے جنگجوؤں نے اس شہر پر ڈرون حملہ کیا۔
حزب اللہ نے آج دوپہر بھی اعلان کیا کہ انہوں نے دوسری بار صہیونی شہر نہاریا کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
لبنانی اسلامی مزاحمت نے آج دوپہر حیفا کے بحری اڈے پر بھی میزائل حملہ کیا۔
