
نئی دہلی ۔متحدہ عرب امارات کے حکام کے مطابق آج شام دبئی میں بیلسٹک میزائل کو فضا میں تباہ کیے جانے کے بعد اس کے گرتے ہوئے ملبے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔دبئی کے میڈیا آفس کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص
ایشیائی نژاد تھا اور وہ خلیجی شہر کے علاقے البرشا میں گاڑی چلا رہا تھا جب یہ واقعہ پیش آیا۔دبئی کی مقامی انتظامیہ کے میڈیا آفس کے مطابق شہر کے ایک رہائشی کی موت اس وقت ہوئی جب دفاعی نظام کی جانب سے فضا میں تباہ کیے گئے میزائل کے ٹکڑے نیچے گر کر ایک گاڑی سے ٹکرا گئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جب دفاعی نظام نے دبئی کی طرف آنے والے میزائل کو فضا ہی میں تباہ کیا گیا تو اس کے کچھ حصے زمین پر آ گرے جو ایک گاڑی پر لگے۔ اس گاڑی میں موجود ڈرائیور شدید زخمی ہوا اور جانبر نہ ہو سکا۔
حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ دبئی کے علاقے ال بارشا میں پیش آیا۔اس سے کچھ دیر قبل متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ ایران کی جانب سے آنے والے میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

