تلنگانہ کے کاماریڈی میں بچوں کی گمشدگی سے سنسنی، دو دن میں 5بچے لاپتہ – آٹو ڈرائیور اسماعیل کی تین بیٹیاں بھی شامل

ایم اے ماجد کی رپورٹ 

تلنگانہ کے کاماریڈی میں کمسن بچوں کی گمشدگی نے سنسنی پھیلا دی ہے۔ جمعہ کے روز دو بچے لاپتہ ہوگئے تھے جبکہ آج مزید تین بچے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

 

کاماریڈی شہر کے گوسنگی کالونی سے تعلق رکھنے والے 10سالہ  سمہادری  اور 9سالہ  وجے  جمعہ کے روز لاپتہ ہوگئے۔ اس کے بعد ہفتہ کو وکاس نگر کے رہنے والے آٹو ڈرائیور اسماعیل کی تین بیٹیاں 8ساکہ شفاعت  ؛ 7سالہ  آیات  اور 5سالہ  مریم بھی لاپتہ ہوگئیں۔

 

اطلاعات کے مطابق آج صبح تینوں بچیاں اپنے والد کے ساتھ آٹو میں گھر سے نکلی تھیں۔ والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے بچیوں کو ایک دکان کے پاس اتار دیا اور خود کرایہ لینے چلے گئے۔

 

دو دنوں میں مجموعی طور پر پانچ بچوں کے لاپتہ ہونے سے والدین سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔ اس معاملے میں کاماریڈی پولیس کو شکایت درج کرائی گئی ہے۔

 

ایڈیشنل ایس پی چیتنیا ریڈی، ٹاؤن سی آئی نرہری اور رورل سی آئی رامن کی نگرانی میں پولیس نے تین ٹیمیں تشکیل دے کر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو لاپتہ بچوں کے بارے میں کوئی اطلاع ملے تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔

Parents:

Shabina :9892366250

Ismail:9030745568

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *