[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے مکمل طور پر ملک میں بنائے گئے الیکٹرونک چارٹ ڈسپلے اینڈ انفارمیشن سسٹم کی رونمائی ہے جس کی ڈیزائننگ اور دیگر تعمیراتی امور کو مسلح افواج کے جوانوں نے انجام دیا ہے۔
مسلح افواج کے جغرافیائی تنظیم کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل مجید فخری نے کہا کہ مسلح افواج کے انجینئیروں کا بنایا ہوا یہ جدید اورکثیر المقاصد نظام ہے جس کو فوجی اور تجارتی مقاصد کے لئے استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہ نظام اپنے سکرین پر مکمل تفصیل کے ساتھ الیکٹرونک تصاویر دکھاسکتا ہے۔
جنرل فخری کے مطابق ملکی ساختہ ECDIS نیویگیشن کے لیے ضروری معلومات، ٹولز اور مختلف سہولیات فراہم کرکے جہاز رانی کے عمل کو آسان بناتا ہے۔
اس سسٹم کی رونمائی کی تقریب میں ایرانی بحریہ کے سربراہ ریر ایڈمرل شہرام ایرانی بھی موجود تھے۔