
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی آرمی کے ترجمان بریگیڈئیر اکرمی نیا نے کہا ہے کہ ہم پر ہماری خواہشات کے برعکس جنگ مسلط کی گئی۔ ہم نے دشمن کو غلطی کرنے سے انتباہ کیا تھا لیکن مذاکرات کے دوران دوسری مرتبہ ہم پر حملہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی ہر دھمکی کے مطابق عمل کیا ہے۔ خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی اور فوری جوابی حملوں کے ساتھ جنگ کا دائرہ پورے خطے میں پھیلنے سے انتباہ کیا تھا۔ ہماری دھمکیوں کے مطابق یہی ہوا۔ ہم نے فوری جوابی حملے کیے۔
انہوں نے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک کے لئے نیک خواہشات رکھتا ہے۔ عرب ممالک پر حملوں کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔ ایران کی ان ممالک کے ساتھ جنگ یا دشمنی کی کوئی نیت نہیں ہے۔ مسلمان ممالک کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں۔
