دشمنوں کے لئے دنیا میں کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، قدس فورس

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی ذیلی شاخ قدس فورس نے کہا ہے کہ جنایت کار امریکہ اور صہیونی حکومت نے بین الاقوامی قوانین کو پامال کرتے ہوئے اسلامی جمہوری ایران پر حملہ کیا اور ولی امر مسلمین رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای اور کئی اہم کمانڈروں اور نہتے عوام کو شہید کردیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن نے انسانی اقدار کی تمام حدود اور بین الاقوامی قوانین کو پاوں تلے روند ڈالا ہے۔ ہم اپنی پوری طاقت کے ساتھ عالمی استکبار اور بین الاقوامی صہیونیزم کے ساتھ مقابلہ جاری رکھیں گے اور دشمن پر جہنم کے دروازے کھول دیں گے۔

دشمن کو معلوم ہونا چاہئے کہ اس کی خوشی کے ایام ختم ہوگئے ہیں۔ اب دنیا میں کوئی جگہ ان کے لئے محفوظ نہیں ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *