مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: خلیجی شہروں سے ہندوستان کے لیے 58 خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ

شہری ہوا بازی کی وزارت کے مطابق 4 مارچ کو چلائی جانے والی ان خصوصی پروازوں میں 30 پروازیں انڈیگو کے ذریعے جبکہ 23 پروازیں ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس کے ذریعے چلائی جائیں گی۔ وزارت نے بتایا کہ ہندوستان اور خلیجی خطے کے درمیان پروازیں چلانے والی بعض غیر ملکی فضائی کمپنیاں بھی محدود سطح پر اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم ان کی تعداد فضائی راستوں کی دستیابی اور آپریشنل حالات پر منحصر ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ موجودہ کشیدہ حالات کے باوجود ہندوستانی فضائی کمپنیوں نے اپنے پروازوں کے شیڈول میں متوازن تبدیلیاں کی ہیں تاکہ مسافروں کو کم سے کم دشواری کا سامنا کرنا پڑے۔ طویل اور انتہائی طویل فاصلے کی پروازوں کو ایسے متبادل راستوں سے دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے جو محدود یا بند فضائی علاقوں سے بچتے ہوئے محفوظ سمجھے جا رہے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *