مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے خبر رساں ادارے المسیره نے عراق کے شہر اربيل میں واقع امریکی قونصل خانے کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہونے کی خبر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شمالی عراق میں قائم امریکی قونصل خانے سے متعلق ایسی اطلاعات سامنے آئی ہیں جن میں عمارت کو شدید نقصان پہنچنے یا مکمل تباہی کا دعویٰ کیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے فوری طور پر آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
اس سے قبل میڈیا ذرائع نے بتایا تھا کہ اقلیم کردستان عراق کی فضائی حدود میں ڈرون حملوں کے باعث امریکی فضائی دفاعی نظام متحرک ہو گیا تھا اور قونصل خانے میں خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے۔
بعض رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ عراقی مزاحمتی گروہوں کی جانب سے کم از کم تین خودکش ڈرون اس علاقے کی طرف فائر کیے گئے۔
