برینٹ کروڈ کے وعدہ بھاؤ بڑھ کر 82.37 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے جو جنوری 2025 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ تاہم کاروباری اتار چڑھاؤ کے دوران برینٹ کروڈ 7.60 فیصد اضافے کے ساتھ 78.41 ڈالر فی بیرل پر رہا، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کے وعدہ بھاؤ 7.19 فیصد بڑھ کر 71.86 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچے۔
رپورٹس کے مطابق ایران نے اہم آبنائے ہرمز سے گزرنے والی جہاز رانی کو محدود کر دیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد مختلف ممالک کی حکومتیں اور تیل صاف کرنے والی کمپنیاں اپنے ذخائر اور سپلائی چین کا ازسر نو جائزہ لے رہی ہیں۔ دنیا کے تقریباً 20 فیصد خام تیل کی ترسیل اسی سمندری گزرگاہ سے ہوتی ہے جبکہ ہندوستان اپنی 40 فیصد سے زائد درآمدات اسی راستے سے حاصل کرتا ہے۔
