قاتلانہ حملہ میں زخمی بی آر ایس رکن پارلیمنٹ کتہ پربھاکر کی چھوٹی آنت نکال دی گئی _ چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کی عیادت

[]

سدی پیٹ _  انتخابی مہم کے دوران قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی ہونے والے میدک کے رکن پارلیمنٹ و بی آر ایس امیدوار دوباک اسمبلی حلقہ کتہ پربھاکر ریڈی کی چھوٹی آنت کو ڈاکٹروں نے آپریشن کے بعد نکال دیا ہے

حملہ میں شدید زخمی پربھاکر ریڈی کا سکندرآباد یشودھا ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے تقریباً چار گھنٹے تک آپریشن کیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ چھوٹی آنت میں چار جگہ چوٹ آئی ہے۔ دس سینٹی میٹر چھوٹی آنت کو نکال دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ اگر انھیں گرین چینل کے ذریعہ حیدرآباد منتقل نہیں کیا گیا تو مزید مشکل ہوسکتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پیٹ میں سارا خون جمع ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اندر خون جمع ہونے اور آنت میں چار جگہ زخم آنے کی وجہ سے سرجری میں تاخیر ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ انہیں فی الحال آئی سی یو میں رکھا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

چیف منسٹر چندرشیکھرراو اور وزیر فینانس ہریش راو نے پیر کی شام یشودھا ہاسپٹل پہنچ کر کتہ پربھاکر ریڈی کی عیادت کی اور ڈاکٹروں سے ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ انہوں نے کتہ پربھاکر ریڈی کی بیوی اور بچوں سے بھی ملاقات کرتے ہوئے ان کی ہمت افزائی کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *