سابق آئی اے ایس افسر شانت منو جموں و کشمیر کے نئے ریاستی الیکشن کمشنر مقرر

ریاستی الیکشن کمشنر کے طور پر شانت منو کی تقرری سے جموں و کشمیر میں پنچایتی انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ مرکز کے زیرانتظام علاقہ میں منتخب پنچوں اور سرپنچوں کی مدت کار 9 جنوری 2024 کو ختم ہو گئی، اس لیے اب یہ انتخابات اس سال کے آخر میں ہونے کا امکان ہے۔ 2018  کے آخر میں ہونے والے انتخابات کے بعد 4,291 پنچایتوں کے تقریباً 30 ہزار منتخب نمائندوں نے 10 جنوری 2019 کو عہدہ سنبھالا تھا۔ ان کی مدت کار ختم ہونے کے ساتھ ہی پنچایتی اداروں کو تحلیل کر دیا گیا اور پنچایت فنڈز کا انتظام معطل کر دیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *