
ریل بنانے کا جنون یا شرارت؟ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں برقعہ پوش نوجوان کی انوکھی کہانی سامنے آگئی
تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں سوشل میڈیا ریلز کے شوق نے ایک نوجوان کو ایسی حرکت پر مجبور کر دیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ نوجوان نے برقعہ پہن کر کورٹلہ بس اسٹینڈ پر مشتبہ انداز میں چکر لگانے شروع کئے تو وہاں موجود عملے کو شک ہوا اور اسے فوراً قابو میں لے لیا گیا۔
جب حقیقت سامنے آئی تو سب دنگ رہ گئے—نوجوان نے اعتراف کیا کہ وہ صرف سوشل میڈیا پر ریل بنانے کے لئے یہ ڈرامہ کر رہا تھا۔ تاہم فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی ۔
واقعہ کے بعد بس اسٹانڈ کے عملہ نے اسے پولیس کے حوالے کر دیا، جہاں اس سے مزید پوچھ تاچھ جاری ہے،کہ اس کا نام کیا ہے اور وہ کہاں کا رہنے والا ہے جبکہ شہریوں میں اس حرکت پر حیرت کے ساتھ تشویش بھی پائی جا رہی ہے۔
