قطر میں سزائے موت پانے والے 8 ہندوستانیوں کے کنبوں سے وزیر خارجہ ایس. جئے شنکر کی ملاقات

[]

مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس. جئے شنکر نے قطر میں حراست میں لیے گئے 8 ہندوستانیوں کے کنبوں سے ملاقات کر کہا کہ حکومت ان کی رہائی یقینی بنانے کے لیے سبھی کوششیں کرے گی۔

ایس جے شنکر، تصویر یو این آئی
ایس جے شنکر، تصویر یو این آئی
user

مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے قطر میں حراست میں لیے گئے 8 ہندوستانیوں کے کنبوں سے ملاقات کی۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ کے ذریعہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ’’اس بات پر زور دیا گیا کہ حکومت اس معاملے کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ کنبوں کی فکروں اور درد کو پوری طرح سے سمجھتی ہے۔ حکومت ان کی رہائی یقینی کرنے کے لیے سبھی کوششیں جاری رکھے گی۔ اس سلسلے میں حکومت سبھی کنبوں کے ساتھ قریبی سے رابطہ بنائے گی۔‘‘

واضح رہے کہ قطر میں جن 8 ہندوستانیوں کو حراست میں لیا گیا ہے، وہ ہندوستانی بحریہ کے سابق اہلکار ہیں۔ سبھی کو جاسوسی کے الزام میں گزشتہ سال حراست میں لیا گیا تھا اور حال ہی میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔ اس سے حکومت ہند حیران ہے اور اس معاملے میں متاثرین کے کنبوں اور قانونی ماہرین کے ساتھ مشورہ کر رہی ہے۔

اس درمیان متاثرین کے کنبے چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی معاملے میں مداخلت کریں۔ اس کے علاوہ یونائٹیڈ فرنٹ آف ایکس سروس مین کے ایڈوائزر میجر جنرل (ریٹائرڈ) ستبیر سنگھ نے وزیر اعظم مودی کو خط بھی لکھا ہے۔ ساتھ ہی ستبیر سنگھ نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جن افسران کو موت کی سزا سنائی گئی ہے ان میں کیپٹن نوتیج سنگھ گل، کیپٹن سورو وشسٹھ، کیپٹن ویریندر کمار ورما، کمانڈر پورنیندو تیواری، کمانڈر سگنکر پاکلا، کمانڈر سنجیو گپتا، کمانڈر امت ناگپال اور ناوِک راگیش شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *